تازہ تر ین

کراچی کووفاق کے حوا لے کر نے کا حکومت کو کوئی ا ختیار نہیں

ویب ڈیسک : کراچی کووفاق کےحوالےکرنےکاحکومت کواختیارہی نہیں اس کےلئےصوبےمیں پہلےگورنرراج لگاناہوگااوربعدازاں اس کی منظوری قومی اسمبلی سےلیناہوگی جوانتہائی مشکل ہے ملک کےممتاز قانون دانوں نےاس سلسلہ میں خبریں کےسروےمیں سوالات کےجواب دیتےہوئےکراچی کووفاق کےحوالےکرنےکےامکان کومسترد کرتےہوئےاسے محض ایک انتخابی نعرہ قراردیدیااور کہاکہ بلدیاتی انتخابات سرپرہیں اورکراچی کاووٹرز حکومتی کارکردگی سےمایوس اور سخت برہم ہے اس لئےانہیں رام کرنےکےلئےاس طرح کےنعرےلگائےجارہےہیں ملک کےممتازقانون داں چودھری اعتزازاحسن نےخبریں کےسوال پرکہاکہ آرٹیکل 149 کی شق 4 کے تحت وفاق کوصوبےمیں مداخلت کامشروط اختیار ہے مثلاًصوبےمیں امن وامان کی صورت حال تشویش ناک ہویامعاشی طورپرصوبہ دیوالیہ ہورہاہوتووفاق مداخلت کرکےگورنرراج لگاسکتاہےلیکن اس کی منظوری قومی اسمبلی سےلینالازمی ہےجوموجودہ سیاسی صورتحال میں اتنی آسان نہیں بنیادی انسانی حقوق کےحوالے سےسرگرم اورمعروف قانون داں ندیم شیخ نےکہاکہ آئین پاکستان کےآرٹیکل 97 کےتحت وفاق صوبےکوہدایات تودےسکتاہےمگران کی ہدایات کومن وعن قبول کرناصوبےکاصواب دیدی اختیارہے صوبائی حکومت شہراورعوام کےمفادکوسامنےرکھ کرفصلےکی مجازہے انھوں نےکہاکہ جسٹس ہیلپ لائن کامطالبہ ہےکہ عوام میں دوری پیداکرنےکی بجائےانہیں جوڑنےکی سعی کی جائےملیربارکےاشرف میمن نے کہاکہ اس سےقبل سندھ میں رہنے والے ایسےنعروں پردست وگریباں ہوں حکومت ایسےنعروں سےدستبردارہوجائےکیونکہ سندھی عوام اس مسلےپربہت سنجیدہ اورمشتعل ہیں سابق جج عاقل لودھی ایڈوکیٹ نےکہاکہ وفاکےپاس اس قسم کااختیارہی نہیں یہ محض عوام کوتقسیم کرنےاورپی ٹی آئی کے کراچی میں تیزی سےگرتی مقبولیت کوبچانےکےہتھکنڈے ہیں سابق صوبائی مشیر برائےاطلاعات یوسف ایڈوکیٹ نےکہاکہ ایک مشہور کہاوت ہےکہ
”خواب گھوڑے ہوتے ہیں،جن پرسواری میں کوئی مضائقہ نہیں“انھوں نےکہاکہ قانونی طورپریہ بہت مشکل ہےمگرحکومت اگرکرنےپرآجائےتوناممکن بھی نہیں خصوصاً انہوں نےکہاکہ صوبے میں حکومت کی عدم کارکردگی سےہی وفاق کےحوصلےبڑھےہیں تاہم عوامی ردعمل حکومت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain