تازہ تر ین

بابر با صلاحیت ہے، اسے میچ ونر بننا چاہیئے، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک : ‏سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ  بابر اعظم باصلاحیت کھلاڑی ہے اسے ٹیم کے لیے میچ ونر بننا چاہیئے۔

‏سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا برطانوی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ  بابر اعظم  باصلاحیت کھلاڑی ہےلیکن کسی بھی کرکٹر سے  موازنے سے قبل اسے میچ ونر بننا چاہیئے ۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میچ ونر بننے کے بعد ہی بابر اعظم کا جو روٹ اور  ویرات کوہلی  جیسے کھلاڑیوں سے موازنہ ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم باصلاحیت کھلاڑی اور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہے  لیکن اسے ٹیم کے لیے لمبی اننگز کھیلنی ہیں ۔ جو روٹ ، کوہلی ، اسمتھ اور ڈویلئیرز کی  طرح بننے کے لیے نصف سنچریز کو سنچریز  میں تبدیل کرنا  ہوگا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سے بڑی توقعات ہیں ۔ ‏ دونوں  باصلاحیت  نوجوان ہیں اور ان میں انرجی بھی ہے   لیکن وسیم  اور وقار  بننے کے لیے انہیں  میچ جتوانے ہیں اور کارکردگی میں تسلسل لانا ہے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ  جب ٹیم ہارتی ہےتو تنقید کپتان پر ہی ہوتی ہے ۔ اظہر علی کی پرفارمنس میں تسلسل نہیں ہے ۔ کپتان کی اپنی کارکردگی بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ وہ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت پر اعتماد ہوں کہ پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی ۔ ہمارا اچھا اسکواڈ  ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی تجربہ کار ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain