تازہ تر ین

بیت المقدس سے دستبردار ہوئے تو کشمیر بھی دینا پڑ جائے گا، سراج الحق

(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معائدے کو مسترد کرتے ہوئے یو اے ای سے اس معائدے کو ختم کرنے کی اپیل کے ساتھ اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کی قیادت میں لیاقت باغ فوارہ چوک تک دفاع بیت المقدس ریلی نکالی گئی۔ اس موقع سراج الحق کا کہنا تھا پورا پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کررہا ہے۔ خانہ کعبہ مسجد نبوی کے بعد مسجد اقصی انتہائی معتبر ہے۔فلسطین صرف فلسطین کے مسلمانوں کا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایک ناجائز ریاست بنا کر دنیا سے یہودیوں کو اکٹھا کرکے لایا گیا۔ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی جو کوشش فلسطین میں ہوئی وہ سب کچھ کشمیر میں کیا جارہا ہے۔اسرائیل شام ،عراق، ترکی، لبنان، حجاز مقدس کو اپنے نقشے میں شامل کرکے گریٹر اسرائیل بنانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  2 ارب مسلمانوں کو 90 لاکھ یہودی آنکھیں دکھاتے ہیں۔ اگر ہم بیت المقدس سے دست بردار ہوجائیں تو دنیا کہے گی کشمیر سے دستبردار ہوجائیں۔  ہم دونوں محاذوں سے دستبردار نہیں  ہو سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں اگلے مرحلے میں اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کرنا ہے۔  بحثیت امت یہ ہمارا مسئلہ ہے۔ پاکستان کے حکمران بھی جاگیں اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ اس وقت اہل عرب کے پاس دولت سونا اسلحہ سب کچھ ہے کسی چیز کی کمی نہیں اگر کمی ہے تو غیریت کی کمی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain