تازہ تر ین

کرنسی اسمگلنگ کیس ، لطیف کھوسہ کا مزید وکالت سے معذرت

سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کیس کی مزید وکالت سے معذرت کرتے ہوئے وکالت نامہ واپس لے لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کے وکیل اور پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے ایان علی کی مزید وکالت سے معذرت کر لی ہے اوراپنا وکالت نامہ بھی واپس لے لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کسٹم اپیل پر کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کی۔

سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کے جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ ایان علی اشتہاری ہیں وہ خود عدالت میں پیش ہوکر صفائی دیں۔

، واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔بعد ازاں ماڈل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل بھی جانا پڑا جب کہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا۔

تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئی تھیں اور اس دوران اپنے خلاف مقدمات کی سماعتوں کے دوران بھی وہ غیرحاضر رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain