Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ترکیہ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی
    • کراچی: آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان
    • قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
    • بریسٹ کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، نیاجینیاتی ٹیسٹ کیموتھراپی سے نجات دلانے میں معاون
    • ٹرمپ کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، سوجی ٹانگوں اور زخمی ہاتھوں کی حقیقت بھی واضح
    • کراچی سے متعلق مرتضیٰ وہاب کے بیان پر طلحہ انجم کا کرارا جواب
    • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
    • نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں
    • امریکا آئندہ ماہ نیٹو کے سامنے فوجی انخلا کی تجاویز رکھے گا، رپورٹ
    • ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
    • معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
    • سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز
    • کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا
    • عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
    • عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
    • رپورٹر کی ڈائری مہران اجمل خان
    • بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: شاہین آفریدی
    • مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب
    • اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو ہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے : اسماعیل بقائی
    • فلسطین پر پاکستان کا موقف غیر متزلزل ، ابراہیمی معاہدے کی افواہیں مسترد: اسحاق ڈار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ترکیہ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

    By Khabrain Newsمئی 31, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انقرہ (31 مئی 2026): سعودی عرب کے بعد ترکیہ نے بھی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کر دی۔

    ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کہتے ہیں مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا بنیادی نکتہ ہے، اسرائیل 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست تسلیم کرے تو علاقائی اتحاد میں شامل ہو سکتے ہیں۔

    حاقان فیدان نے پاکستان، سعودی عرب، مصر اور خلیجی ممالک پر مشتمل علاقائی پلیٹ فارم بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حالات معمول پر آئیں تو ایران بھی مجوزہ علاقائی فورم کا حصہ بن سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا خطے کے تمام ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوں۔ یہ امریکا کی حمایت سے قائم کیا گیا وہ فریم ورک ہے جس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ میں ایک وسیع تر سیاسی تصفیے کا حصہ ہے، جو ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی کوششوں سے بھی منسلک ہے۔

    سعودی عرب کا مؤقف ہے کہ وہ ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے یا اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کو فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کرتا ہے۔ سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ اگر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی معاہدہ ہو تو اس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک واضح، قابلِ اعتماد اور ناقابلِ واپسی راستہ شامل ہونا چاہیے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے متعدد مواقع پر کہا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی بات نہیں ہو سکتی۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    ٹرمپ کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، سوجی ٹانگوں اور زخمی ہاتھوں کی حقیقت بھی واضح

    امریکا آئندہ ماہ نیٹو کے سامنے فوجی انخلا کی تجاویز رکھے گا، رپورٹ

    ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے

    تازہ ترین

    کراچی: آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان

    قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے

    پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں

    سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.