تازہ تر ین

مودی حکومت کے جھانسے میں آکر بھارت جانے والا ہند و خاندان واپس پاکستان آگیا

مودی حکومت کے دلفریب جھانسے میں آکر بھارت ہجرت کرنے والا ہند و خاندان واپس پاکستان آگیا۔

14 افراد پر مشتمل ہند و خاندان بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا۔

 خاندان کا کہنا ہےکہ بھارت میں انہیں جھونپڑیوں میں رہنا پڑا،کسمپرسی کی زندگی چھوڑ کر واپس اپنے وطن آگئے ہیں۔

 خاندان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے انہیں سبز باغ دکھائے، خوشحال زندگی کی خواہش پر انہوں نے بھارت ہجرت کی لیکن وہاں پہنچے تو بھارتی حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے۔

ہندو خاندان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کی زندگی کہیں بہتر تھی اس لیے واپس آکر خوش ہیں جب کہ کئی اورخاندان بھی پاکستان واپس آرہےہیں۔

واہگہ سے لاہور سے آنیوالے ہند وؤں کو سندھ میں انکے آبائی علاقے گھوٹکی روانہ کردیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain