Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محمد عباس کی کمٹیٹر کی گاڑی کے تائر میں ہوا بھرواتےویڈیو وائرل
    • ہونٹوں کیساتھ کیا کر لیا نور بخاری کی تازہ تصاویر پر سب حیران
    • سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
    • جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان شہریوں کو کورونا سے بچانے والے عالمی رہنماؤں میں سب سےکامیاب قرار

    By Daily Khabrainستمبر 11, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ویب ڈیسک : برطانوی اخبارایشین ورلڈ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنے شہریوں کو کورونا سے بچانے والے عالمی رہنماوں میں سب سے کامیاب قرار دے دیا ہے۔ فہرست میں معاون خصوصی ذلفی بخاری کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی حکمت عملی کی تعریف کی ہے۔ اب برطانوی اخبار ایشین ورلڈ نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو کورونا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والا دنیا کا سب سے بہتر لیڈر قرار دیا ہے۔

    برطانوی اخبارایشین ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نا صرف بیماری سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی بنائی بلکہ اپنے شہریوں کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔

    اس فہرست میں دوسرا نمبر امریکی ریاست نیویارک کی رکن کانگریس الیکزینڈریا کارٹز کا ہے جنہوں نے اس وبا کے دوران غربت سے متاثرہ افراد کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد اور انہیں مواقع  فراہم کرنے کی بھرپور تحریک چلائی۔

    کورونا وبا کے دوران بہترین قائدانہ کردار پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن کو تیسرا نمبر دیا گیا۔ جیسنڈا آرڈن نے عالمی وبا کے آغاز سے ہی سخت لاک ڈاون کی پالیسی اپنائی اور ملکی معیشت کو بھی بحال رکھا۔

    چوتھے نمبر پر فن لینڈ کی موجودہ وزیراعظم ثنا میرین کا نام ہے جنہوں نے عالمی وبا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور بہترین اقدامات اٹھائے۔

    امریکی رکن کانگریس الہان عمر کا پانچواں نمبر ہے جنہوں نے کورونا وبا سے متاثرہ افراد کے لیے کرائے کی نرم شرائط پر مشتمل بل تیار کیا۔

    چھٹے نمبر پر کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ہیں جنہوں نے طلبہ کو عالمی وبا کے دوران ریلیف فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کی۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی ذلفی بخاری کا نام اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اخبار کے مطابق ذلفی بخاری نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو اپنے وطن واپس لانے کے لیے بہترین کارکردگی دکھائی۔

    برطانوی اخبار کے مطابق فہرست میں آٹھویں نمبر پر آئر لینڈ کے سابق وزیراعظم لیو وراڈكر، نویں پر کینیڈا کے ممبر پارلیمنٹ جگمیت سنگھ اوردسویں پر بحرین کی پہلی خاتون اسپیکر فوزیہ زینال ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.