تازہ تر ین

متحدہ عرب امارات سے بڑی خبر، فکسنگ کے الزامات میں دو کرکٹر معطل

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر یو اے ای کے دو کھلاڑیوں کو معطل کر دیا ہے۔

کرکٹر عامر حیات اور اشفاق احمد کو نوٹس آف چارج بھجوا دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے دونوں کھلاڑی نوٹس کا جواب چودہ روز کے اندر دیں گے۔

ترجمان آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں گہا گیا ہے کہ دونوں کرکٹرز نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ کرکٹرز پر فکسنگ کی آفر، تحفے اور رشوت سمیت دیگر حقائق نہ بتانے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ یو اے ی کے کھلاڑیوں کا میچ فکسنگ میں قصور وار پایا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ گزشتہ سال ابوظہبی کے تین کھلاڑیوں کو فکسنگ کا قصور وار پایا گیا تھا اور انہیں معطل کردیا گیا تھا۔

محمد نوید، شیمان، انور اور قادر احمد کو آئی سی سی نے بدعنوانی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر معطل کر دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain