تازہ تر ین

ارطغرل غازی کے دوآن الپ کی 2 روز پاکستان میں قیام کے بعد ترکی واپسی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے اسٹار جاوید جیتن گُنیر پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے حسین یادیں سمیٹے واپس ترکی چلے گئے۔

تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ دورہ پاکستان کے دوران ترکش اداکار نے دارالحکومت اسلام آباد کی سیر کی نجی ترک کمپنی آوز استنبول پاکستان آفس کا دورہ کیا جہاں سلفیوں کا دور بھی چلا۔

دوآن الپ نے پاکستانیوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔ دوآن الپ نے ڈرامہ کی تیاری کی آب بیتی بھی سنائی۔ دوبارہ پاکستان کے دورے کا بھی اعلان کیا۔

ایڈووکیٹ مصور عباسی کی دعوت پر آئے ترکش اداکار نے پاکستان میں نجی اشتراک سے ہندوستان میں مسلمانوں کی تاریخ پر نیا ڈرامہ سیریل شروع کرنے کی بھی حامی بھری۔ جاوید جیتن گُنیر ادکار کے علاوہ پرڈیوسر اور لکھاری بھی ہیں۔

ارطغرل غازی کے مداح نئے ڈرامہ سیریل پر خوش دکھائی دیتے ہیں۔

ایڈووکیٹ مصور عباسی کہتے ہیں کہ ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست اور بہادر سپاہی دوآن الپ کا کردار ادا کرنے مہمان اداکار جاوید جیتن گُنیر سادہ، مہمان نواز شخصیت کے مالک ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain