Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ورلڈ کپ 2023 کیلئے مضبوط ٹیم کی تشکیل ہدف ہے: مصباح الحق

    By Daily Khabrainستمبر 26, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت ترجیح جیت، ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے پوائنٹس اور میگا ایونٹ کے لیے مضبوط کمبی نیشن کی تشکیل ہے۔

    ‏پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری ون ڈے میچ گزشتہ برس اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلا اور اب 30 اکتوبر کو ون ڈے میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گی، اس طرح پاکستان ٹیم کو ون ڈے میچ کھیلے ہوئے ایک برس سے بھی زائد ہو گیا ہے۔

    ایسے میں بابر اعظم نے ون ڈے کی بھی کپتانی سنبھال لی حالانکہ انہوں نے اب تک کسی ون ڈے میچ میں کپتانی نہیں کی، وہ زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں کپتانی کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں مثبت انداز میں کھیلیں گے، خوشی کی بات یہ ہے کہ ون ڈے سیریز کا آغاز پاکستان سے ہی کر رہے ہیں، اپنے ملک میں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ نئے کپتان کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے، ٹیم کو بھی فائدہ ہو گا کہ اپنے ملک میں کھیل اور جیت کر اعتماد میں اضافہ ہو گا اور اس سیریز سے ہم نے مستقبل کی بھی تیاری کا آغاز کرنا ہے۔

    ‏ ہیڈ کوچ قومی ٹیم نے کہا کہ جیت ٹیم کے لیے ہمیشہ اہم ہوتی ہے، چاہے یہ کسی بھی حریف ٹیم کے خلاف ہو اور اس جیت کے لیے متوازن اور مضوط ٹیم میدان میں اتاریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیت سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ ورلڈ کپ 2023 کی کوالیفکیشن کے لیے پوائنٹس کا بھی ہم نے زہن میں رکھنا ہے، مستقبل کی پلاننگ، جیت اور پوائنٹس کو ترجیح بنا کر ہم نے کرکٹ سیریز کھیلنا ہے۔

    ‏ مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ 2019 کے بعد دو سینئر کھلاڑی تو پہلے ہی دستیاب نہیں تھے، ون ڈے ٹیم تو پہلے تبدیل ہو چکی تھی، نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ایک آدھ تبدیلی کر کے ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ورلڈ کپ 2023 ہماری نظروں میں ہے جو بھی پلاننگ کرنی ہے ورلڈ کپ 2023 کو ذہن میں رکھ کر کرنی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم میگا ایونٹ تک کلیئر مائنڈ کے ساتھ ایک کمبی نیشن بنانے میں کامیاب ہو جائیں اور اس کے ساتھ ہمارے پاس بیک اپ کھلای بھی ہوں تاکہ ضرورت پڑے تو اسی بیک اپ سے کھلاڑیوں کو لیں، ایک ٹیم کی شکل ہمارے پاس ہو اور میگا ایونٹ سے قبل ہمیں عین وقت پر تبدیلیاں نہ کرنا پڑیں اور نہ ہی کمبی نیشن کا سوچنا پڑے۔

    ‏مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ جیت کی عادت بنائیں، اس کے علاوہ خود اعتمادی بھی پیدا کرنی ہے، چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعد جیت کے تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے، جب ہار شروع ہوئی تو خود پر یقین ختم ہوتا گیا، اب اس یقین کو واپس لانا ہے اور جب جیتیں تو اس تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی کچھ ایسا ہوا کہ تسلسل برقرار نہ رہا لیکن مجھے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں تسلسل کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہم نے انگلینڈ میں اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلی ہے لیکن اس میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا

      زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر

      رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.