تازہ تر ین

نئی کورونا پابندیوں کیخلاف لندن کے شہری سڑکوں پر آگئے، پولیس سے جھڑپیں

ویب ڈیسک : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی حکومتی پابندیوں کے خلاف لندن کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج سے روکنے پر پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر ہزاروں مظاہرین نئی حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین نے بھی پانی کی بوتلیں پھینکیں۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپوں میں 3 مظاہرین اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جب کہ 10 مظاہرین کوگرفتار کرلیا گیا۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے سماجی فاصلے کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی تھی اس لیے پولیس کو مظاہرہ ختم کرانا پڑا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain