تازہ تر ین

کےایم سی ہیڈآفس کے باہر ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج

کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف کے ایم سی ہيڈآفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایم اے جناح روڈ بند کرنے کی دھمکی دی تاہم انتطامیہ کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کردیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں کام کرنیوالے ینگ ڈاکٹرز نے کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کےاسپتالوں کے ڈاکٹرز 9 مہينے سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، کرونا وارڈز میں بھی کام کرایا گیا تاہم تنخواہیں ادا نہیں کی گئيں۔

ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی مظاہرے کے دوران کے ایم سی آفس آنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا جبکہ کے ایم سی آفس کے دروازے بند کردیئے گئے۔

ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ کے ایم سی کی جانب سے آج تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو ایم اے جناح روڈ بند کردیں گے تاہم بعد ازاں ڈاکٹرز نے مذاکرات میں تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی مظاہرے میں ہاؤس آفیسرز، ڈینٹل ڈاکٹرز اور پوسٹ گریجویٹس نے شرکت کی۔

دوسری جانب کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے گرانٹ کی عدم فراہمی کا سامنا ہے، بلدیہ کراچی کے پنشنرز کی ادائیگی بھی التواء کا شکار ہے۔

ایڈمنسٹیٹر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی ڈاکٹرز سے مذاکرات طے پاگئے ہیں، ڈاکٹرز کو دو سے تین دن میں پہلی تنخواہ ریلیز کردی جائے گی جبکہ باقی تنخواہوں کی ادائیگی بھی جلد کردیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain