Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بابر، وہاب کی شان دار بیٹنگ، زمبابوے کے خلاف تیسرا میچ برابر

    By Daily Khabrainنومبر 3, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان نے کپتان بابراعظم اور وہاب ریاض کی شان دار بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کے خلاف سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 3 وکٹوں پر 278 رنز بنا کر برابر کردیا جبکہ سیریز پہلے ہی پاکستان جیت چکا ہے۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کے کپتان چمو چبابا نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 279 رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستان کی جانب سے اننگز کی تیسری ہی گیند پر امام الحق چار رنز بنانے کے بعد بلیسنگ مزربانی کی گیند پر باؤلڈ ہو گئے جبکہ اگلے ہی اوور میں رچرڈ نگاروا نے فخر زمان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    حیدر نے آتے ہی تین چوکے لگا کر اپنی آمد کا اعلان کیا لیکن 13 رنز پر ان کی اننگز کے آگے بھی فل اسٹاپ لگ گیا، جس کے بعد محمد رضوان بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 10 بنا کر 51 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تاہم افتخار احمد نے 18 رنز بنا کر کپتان بابراعظم کا ساتھ دیا لیکن ٹیم کو 100 رنز تک نہیں پہنچا پائے اور 88 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

    اپنا پہلا میچ کھیلنے والے خوشدل شاہ نے ٹیم کو جیت کی طرف گامزن کرنے کے کپتان کے ساتھ مل کر 63 رنز کی شراکت بنائی اور 33 رنز کی اننگز کھیل کر بلیسنگ مزربانی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے کے بعد وہاب ریاض نے ٹیم کے اسکور کو 151 رنز سے آگے بڑھانے کے لیے بابراعظم کا بھر پور ساتھ دیا، اس دوران بابراعظم نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

    وہاب ریاض نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی لیکن ایک ایسے موقع پر آؤٹ ہوئے جب ٹیم کو جیت کے لیے مزید 28 رنز درکار تھے تاہم 52 رنز کی اننگز کے ذریعے ٹیم کو میچ میں واپس لے کر آئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی صرف 2 رنز بنا سکے اور166 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

    کپتان بابر اعظم نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلانے کی بھرپور کوشش کی لیکن فتح سے 13 رنز سے دوری پر ان کی ہمت جواب دے گئی اور 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    نوجوان محمد موسیٰ نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے 9 رنز اور محمد حسنین نے بہترین باؤلنگ کے بعد ناقابل شکست 3 رنز بنا کر آخری گیند پر زمبابوے کے اسکور کو برابر کرکے میچ کو بچالیا۔

    پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

    اس سے قبل زمبابوے نے شان ولیمز کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 279 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    زمبابوے نے بیٹنگ شروع کی تو محمد حسنین نے عمدہ اسپیل کراتے ہوئے زمبابوین کپتان چمو چبابا کو کھاتا کھولنے کا موقع دیے بغیر ہی چلتا کردیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا

      زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر

      رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.