تازہ تر ین

فاسٹ بولر حسن علی ایک بار پھر انجری کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے  فاسٹ بولر حسن علی ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کئی ماہ بعد انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد میدان میں واپس آنے والے حسن علی پھر سے انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

گروئن اسٹرین کا شکار  ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی بلوچستان  کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے۔ فاسٹ بولر حسن علی ناردرن کے خخلاف دوران میچ انجری کے باعث اوور مکمل نہیں کر سکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  حسن علی کے ضروری ٹیسٹ کروا لیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز  نے فاسٹ بولر کو چار سے پانچ روز کےآرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ حسن علی گزشتہ 15 ماہ سے انجری مسائل کا شکار ہیں۔ پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں شرکت کے باوجود فاسٹ بولر کی انجری تاحال برقرار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain