تازہ تر ین

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، دوسری اننگز میں گیند بیٹ پر اچھا آتا ہے اس لیے پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور  آج کا میچ بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ تین میچوں کی سیزی کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جیت میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اہم کر دار ادا کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain