تازہ تر ین

پاکستان کا زمبابوے کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ

پاکستان نے زمبابوے کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہیں ہوا۔

زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو چمو چبابا اور برینڈن ٹیلر نے ٹیم کو گزشتہ میچوں کی نسبت بہتر آغاز فراہم کیا۔

اسکور 26 تک پہنچا تو عماد وسیم نے برینڈن ٹیلر کی قیمتی وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔

پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کو اگلی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور کریگ ارون صرف 4رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ ایک گیند پر ریان برل بھی ایک رن بنا کر چلتے بنے۔

چمو چبابا آج اچھی فارم میں نظر آئے اور 31 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اس سے قبل وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، عثمان قادر نے ان کا کام تمام کردیا۔

عثمان قادر نے لگاتار دوسرے میچ میں عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک ہی اوور میں ملٹن شمبا اور ویزلے میڈھویرے کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اسکور 87 تک پہنچا تو انہوں نے اپنے کوٹے کی آخری گیند پرایلٹن چیگمبورا کو آؤٹ کر کے چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain