تازہ تر ین

گلگت بلتستان الیکشن: تحریک انصاف نے میدان مارلیا آزاد امیدوار 8، پیپلز پارٹی 3،ن لیگ 2 سیٹوں پر کامیاب

سکردو، دیامر ، گانچھے (ویب ڈیسک)گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف نے 9سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ ، آزادامیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 عام نشستوں کے لئے 4 خواتین سمیت 330 اُمیدوار مدمقابل تھے جبکہ ایک حلقے میں امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں ،شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے کورونا وبا سے بچاؤ کے پیش نظر فیس ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے پولنگ سٹیشنز کے سامنے قطاروں میں کھڑے نظر آئے ۔گلگت شہر میں خواتین اور بزرگوں کی بھی بڑی تعداد ووٹ دینے نکلی تاہم غذر، سوست، بلتستان کے حلقوں میں شدید برف باری کے باعث لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ۔ جی بی 1 سے پیپلز پارٹی کے امجد حسین 11178ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار مولانا سلطان رئیس 8356 ووٹ لے سکے ، جی بی اے 2گلگت2سے پیپلزپارٹی کے جمیل احمد8 ہزار817ووٹ لے کرکامیاب،تحریک انصاف کے فتح اللہ 6ہزار607ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے ۔جی بی 4سے بھی پیپلز پارٹی کے امجد حسین 4716جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب 4291ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کر سکے ۔جی بی اے 5نگر2سے آزادامیدوارجاویدمنوا2ہزار570ووٹ لے کرکامیاب ٹھہرے ، ایم ڈبلیوایم کے رضوان علی نے ایک ہزار850ووٹ لئے ۔جی بی اے 6ہنزہ سے تحریک انصاف کے عبیداللہ بیگ 5ہزار622ووٹ لے کرکامیاب ۔ آزادامیدوار نور محمد 4ہزار584ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے ۔جی بی اے 7سکردو 1 سے پی ٹی آئی کے راجہ زکریامقپون 5 ہزار 290 ووٹ لے کرکامیاب ٹھہرے جبکہ پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ ہارگئے ۔ مہدی شاہ 4ہزار 114ووٹ لے سکے ۔ جی بی اے 8سکردو 2 سے مجلس وحدت مسلمین کے محمدمیثم کاظم 7 ہزار 534ووٹ لے کرکامیاب ،پیپلزپارٹی کے محمدعلی شاہ 7ہزار 146 ووٹ لے سکے ۔ جی بی اے 9 سکردو3سے آزادامیدواروزیرمحمدسلیم 6ہزار865ووٹ لے کرکامیاب ، سابق سپیکر ن لیگ اور تحریک انصاف کے فدامحمدناشاد5ہزار236ووٹ حاصل کرسکے ۔جی بی 10 سے آزاد امیدوار راجا ناصر علی 5124 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے وزیر حسن 3684 ووٹ لے سکے ۔جی بی اے 11کھرمنگ سے پی ٹی آئی کے امجدزیدی 5 ہزار 872 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، آزاد امیدوار محسن رضوی 1396 ووٹ لیکر ہار گئے ۔ جی بی اے 12 سے پی ٹی آئی کے راجہ اعظم خان 9ہزار 322ووٹ لے کرکامیاب ، پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 7 ہزار 663 ووٹ لے سکے ۔ جی بی اے 13استور1سے تحریک انصاف کے خالدخورشید 4836ووٹ لے کر کامیاب ، ن لیگ کے رانا فرمان 3528ووٹ لے سکے ۔ جی بی اے 14استور2سے تحریک انصاف کے شمس الحق 5 ہزار354ووٹ لے کرکامیاب ، پیپلزپارٹی کے مظفرعلی خان نے 3ہزار479ووٹ لئے ۔ جی بی 15سے آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ 2713ووٹ لیکر کامیاب ،آزاد امیدوار حاجی دلپزیر 2309 ووٹ لیکر ہار گئے ۔جی بی 16 دیامر سے ن لیگ کے امیدوار انجینئر محمد انور 4813ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ،آزادامیدوار عطااللہ 4314ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کر سکے ۔جی بی اے 17 سے تحریک انصاف کے امیدوارحیدرخان 5ہزار389ووٹ لے کرکامیاب ۔ جے یوآئی کے رحمت خالق 5ہزار162ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ۔ جی بی 18سے تحریک انصاف کے حاجی گلبر خان6793 ووٹ لیکر جیت گئے ،آزاد امیدوار ملک کفایت الرحمن 5968 ووٹ لیکر ہار گئے ۔جی بی 19سے آزاد امیدوار نواز خان ناجی 6208ووٹ لیکر سیٹ لے گئے ،پیپلز پارٹی کے حاجی جلال شاہ 4967 ووٹ لیکر شکست کھا گئے ۔ جی بی اے 20غذر2سے تحریک انصاف کے نذیراحمد 5ہزار582ووٹ لے کرکامیاب ، ق لیگ کے خان اکبرخان 3ہزار815ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔جی بی 21سے ن لیگ کے غلام محمد 4334ووٹ لیکر کامیاب ،پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 3430ووٹ لیکر ہار گئے ،جی بی 22 گانچھے ون سے آزادامیدوارمشتاق حسین 6 ہزار 51 ووٹ لے کرجیت گئے ۔ پی ٹی آئی کے ابراہیم ثنائی 4 ہزار945 ووٹ لے سکے ۔جی بی اے 23 گانچھے ٹو سے آزادامیدوارحاجی عبدالحمید 3ہزار666 ووٹ لے کرکامیاب،تحریک انصاف کی آمنہ انصاری نے 3ہزار296 ووٹ لیے ۔ جی بی اے 24 سے پیپلزپارٹی کے محمد اسماعیل 6ہزار 206 ووٹ لے کرکامیاب ٹھہرے ،تحریک انصاف کے شمس الدین نے 5ہزار 361 ووٹ لیے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain