Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل 5 کا چیمپیئن کون؟ فائنل میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل

    By Daily Khabrainنومبر 17, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے اور ایونٹ کے فائنل میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ روایتی حریف لاہور قلندرز سے ہو گا۔

    کورونا وائرس کے سبب جب مارچ کے وسط میں لیگ کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا تو کوئی گمان بھی نہ کر سکتا تھا گزشتہ تمام ایڈیشنز میں ناکامی سے دوچار یہ دونوں لاہور اور کراچی کی روایتی حریف فرنچائز فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

    پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن سے ہی تمام شائقین کراچی اور لاہور کی فرنچائزوں کے درمیان فائنل دیکھنے کے خواہشمند تھے لیکن دونوں ہی ٹیمنوں کی تواتر کے ساتھ اوسط درجے کی کارکردگی کے سبب گزشتہ چاروں ایڈیشنز میں ایسا ممکن نہ ہو سکا البتہ اب شائقین کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں اور آج ان کے خواب اسوقت حقیقت کا روپ لیں گے جب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں فائنل کے لیے میدان میں اتریں گی۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ اس فائنل کے حوالے سے باتیں پلے آف کے آغاز ست پہلے سے جاری ہیں، اب ہمارا خواب پورے ہونے کو ہے جس میں ناصرف ہماری دونوں پسندیدہ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی بلکہ پورے ملک سے شائقین بھی اس مقابلے کو دیکھنے کے منتظر ہوں گے۔

    لیگ میں اب تک کھیلے گئے فائنل مقابلوں پر نظر دوڑائی جائے تو دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا افتتاحی ایڈیشن میں ہونے والے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوا تھا جبکہ 2018 میں ہوئے تیسرے ایڈیشن میں وہ پشاور زلمی کو شکست دے کر چیمپیئن بنے تھے۔

    ابتدائی دونوں ایڈیشنز میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز کو دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

    لیکن اگر مسابقت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ اب تک کا سب سے بڑا فائنل مقابلہ ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کراچی اور لاہور کی ٹیمیں ہمیشہ روایتی حریف رہی ہیں خصوصاً 1960 کی دہائی سے لے کر 1990 کی دہائی کے آخر تک ڈومیسٹک کرکٹ میں دونوں سخت روایتی حریف رہے۔

    عماد وسیم نے تسلیم کیا کہ ان کی فرنچائز گزرے سالوں میں اپنی ٹیم کے شائقین کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے میں ناکام رہی اور ان کے چہرے پر خوشی واپس لوٹانے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا ہو گا، توقعات بہت زیادہ ہیں اور دونوں ٹیموں کے کیمپس میں بھی جوش و جذبہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شائقین نے ہماری فائنل تک رسائی کے لیے چار سال تک انتظار کیا اور ایسا ہی لاہور کے ساتھ بھی ہے، ان کے بہت زیادہ شائقین ہیں جو ہمیشہ لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ہر سیزن میں آخری نمبر پر آنے کے باوجود ہیڈ کوچ عاقب جاوید سمیت ٹیم پر اعتماد برقرار رکھنے پر فرنچائز مالکان کو خراج تحسین پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں سراہنا چاہیے کہ انہوں نے مشکل وقتوں کے باوجود عاقب جاوید کا ساتھ نہ چھوڑا، ان تمام سالوں میں مینجمنٹ ہمیں سپورٹ کرتی رہی، کچھ مواقعوں پر ڈیرسنگ روم میں بہت تناؤ بھی رہا لیکن خود پر اعتماد کی بدولت آج ہم اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

    سہیل اخٹر نے بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مرتبہ اپنے شائقین کو مایوس نہیں کریں گے اور ہم جس سے پلے آف سے فائنل تک پہنچے ہیں وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پوری ٹیم مکمل طور پر متحد ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم بھرپور مقابلہ کریں گے۔

    اگر اسموگ کی وجہ سے مقابلے لاہور سے کراچی منتقل نہ ہوئے ہوتے تو لاہور قلندرز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیل رہی ہوتی لیکن اس سے کچھ زیدہ فرق پڑنے کا امکان نہیں کیونکہ کورونا کی وجہ سے فائنل میچ بھی شائقین کے بغیر ہی کھیلا جائے گا۔

    البتہ اس مرتبہ جو بھی ٹیم ٹائٹل جیتے گی وہ محض تین ماہ ہی چیمپیئن کے اعزاز سے لطف اندوز ہو سکے گی کیونکہ چند ماہ فروری میں لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان نے تسلیم کیا کہ شائقین کی غیرموجودگی کی وجہ سے کراچی اور لاہور کے مابین فائنل میں گراؤنڈ سونا سونا محسوس ہو گا لیکن انہوں نے کہا کہ ملک کو جس صورتحال کا سامنا ہے وہ ہمارے اختیار میں نہیں کیونکہ بائیو سیکیور ببل میں رہتے ہوئے کھیلنا بہت مشکل ہے البتہ ہمیں یقین ہے کہ شائقین سوشل میڈیا اور ٹی وی پر ہمیں بھرپور سپورٹ کریں گے۔

    کراچی کنگز کی ٹیم بظاہر مضبوط آتی ہے فائنل میچ کے لیے دونوں ہی ٹیموں میں سے کسی ایک کو فیورٹ یا مضبوط قرار دینا زیادتی ہو گی البتہ ایک عنصر میچ میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

    پلے آف کی طرح فائنل میں بھی ٹاس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ ٹاس کی ہار یا جیت میچ کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتی ہے کیونکہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا زیادہ آسان ہو گا جس کی وجہ یہ ہے کہ ساڑھے 9بجے کے بعد سے اوس پڑنا شروع ہو جاتی ہے۔

    دونوں ہی ٹیموں کے کپتان ممکنہ طور پر پہلے باؤلنگ کو ترجیح دیں گے البتہ کراچی کنگز کی فائنل الیون میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جیسے منجھے ہوئے بلے باز کی موجودگی میں انہیں تھوڑا فائدہ حاصل ہو گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا

      زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر

      رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.