Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سینئر سے رائے لوں گا لیکن فیصلہ میں ہی کروں گا، بابر اعظم

    By Daily Khabrainنومبر 20, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران وہ سینئر کھلاڑیوں سے ضرور رائے اور مشورہ لیں گے لیکن حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہمارے اعدادوشمار بہت اچھے ہیں، ہم نے نیوزی لینڈ اور نیوزی لینڈ سے باہر دونوں جگہ ان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کوشش یہی ہے کہ اچھی کارکردگی دکھائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز زندگی میں آتے رہتے اور ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ابھی نیا چیلنج اور ذمے داری ملی ہے لیکن مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتا ہے، میری وائٹ بال کرکٹ میں بہتری آئی ہے، کوشش یہی ہے کہ جو سیکھا ہے اس کا استعمال کروں۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز بھائی کی زیر قیادت کافی کچھ سیکھا، انہوں نے کافی کچھ سکھایا، اظہر بھائی کے ساتھ بھی کافی مزہ آیا، جب ہم سینئرز کے ساتھ کھیلتے ہیں تو کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ہم میدان میں آنے والے معاملات پر ان سے گفتگو کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی سیکھا ہے اس پر عملدرآمد کی کوشش کررہا ہوں اور جب بھی سینئرز کی ضرورت پڑی تو ان سے سیکھوں گا اور رائے لوں گا البتہ آخر میں فیصلہ جو مجھے سمجھ آئے گا وہ میں ہی کروں گا۔

    بابر نے کہا کہ میری بیٹنگ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، کوشش یہ ہوتی ہے کہ آگے آ کر کارکردگی دکھاؤں اور چیلنج لیتے ہوئے ذمے داری لے کر کھیلوں، پریشر میں کھیلنے کا مزہ بھی آتا ہے اور لطف اندوز ہوتے ہوئے 100فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

    ٹیم میں گروپنگ کے خوف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں، یہ ٹیم نوجوان ہے اور ان میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت ٹیم ایک گروپ ہیں، یہ نہیں کہ دو گروپ کہیں بیٹھے ہیں اور دو گروپ کہیں، اس ٹیم میں ایسا کوئی بھی لڑکا نہں ہے، سب دل سے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور کارکردگی سے خوش ہوتے ہیں، یہ نوجوان اور سینئرز پر مشتمل ایک بہترین ٹیم ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ ایک طرح ہی رہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں بابر نے کہا کہ جب بھی ہم باہر جاتے ہیں تو چیلنج تو ہوتا ہی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہماری ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، ہم انگلینڈ میں اچھی کارکردگی دکھا کر آرہے ہیں، بدقسمتی سے ہم وہاں ایک میچ ہار گئے لیکن انفرادی کارکردگی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں اچھی رہی۔

    بابر اعظم نے کہا کہ سب سے اہم چیز کھلاڑی کو اعتماد دینا ہوتا ہے جس کی مثال میں ہوں کیونکہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں جدوجہد کررہا تھا لیکن ٹیم کی سپورٹ تھی خصوصاً میں مکی آرتھر کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور انہوں نے کہا کہ تھا کہ بابر کو جتنا کھلاؤ گے اتنا اچھا کرے گا اور دیکھیں وقت کے ساتھ بہتری آتی رہی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز کو آسان نہیں لے سکتے، چیلنج لینا پڑتا ہے اور کوئی بھی چیز آسان نہیں ہوتی، دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو ہماری ٹیم بھی اچھی ہے اور ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے لہٰذا اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ہدف یہی ہوتا ہے کہ ہر ملک میں اسکور کریں، آسٹریلیا انگلینڈ سب جگہ اسکور کرنا ٹارگٹ ہوتا ہے اور نیوزی لینڈ کے لیے بھی یہی تیاری کی ہے اور اسی سوچ کے ساتھ میدان میں اتروں گا۔

    ایک اور سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے مکمل اعتماد دیا ہے کہ میں ان کے ‘لانگ ٹرم پلان’ کا حصہ ہوں، مجھ پر پی سی بی کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں ہے کہ سیریز ہار گئے تو کیا ہو گا، انہوں نے مجھے مکمل آزادی دی ہے۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہم سب بہتری کے خواہاں ہیں اور کبھی بھی یہ نہیں ہوتا کہ پوری ٹیم پرفارم کرے بلکہ کبھی کچھ کھلاڑی نہیں کرتے اور کبھی کچھ کر جاتے ہیں، سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم کھلاڑیوں کو سپورٹ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ جو پرفارم کررہا ہوتا ہے اسے تو سپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن جو پرفارم نہیں کرتے تو اسے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اس کو سپورٹ کرنا اس لیے ضروری ہوتا ہے تاکہ اگلے میچ سے قبل اس میں اعتماد آ جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ہر جگہ جیتنا ہوتا ہے، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں، ہمارے ہاتھ میں محنت ہے، وہ ہم دل لگا کر کرتے ہیں اور نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

    پاکستان کی ٹیم 23نومبر کو نیوزی لینڈ رونہ ہو گی جہاں 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد پاکستان کی ٹیم تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا

      زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر

      رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.