تازہ تر ین

وزیراعظم کی زیادتی کے مجرمان کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کا قانون لانے کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرمان کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کا قانون لانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قانونی ٹیم کی جانب سے ریپ قانون آرڈیننس کا مسودے پیش کیا گیا۔قانونی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات اور گواہوں کا تحفظ مجوزہ قانون کا بنیادی حصہ ہوگا، متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کراسکیں گے، متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائیگا۔
دوران اجلاس وزرا کی جانب سے مجرمان کو سر عام پھانسی کا مطالبہ کیا گیا اورفیصل واوڈ، اعظم سواتی اور نور الحق قادری سر عام پھانسی کی سزا کے حمایتی نکلے۔جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے،ابتدائی طور پر کیسٹریشن قانون کی طرف جانا چاہیے،متاثرہ، خواتین بچوں کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے، سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، قانون سازی میں تاخیر نہیں کریں گے،یقینی بنایا جائے گا کہ قانون کا اطلاق سخت سے سخت ہو۔

بعد ازاں کابینہ نے زیادتی سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے دی اور زیادتی کے مجرمان کے لیے کیسٹریشن قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain