تازہ تر ین

دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین کی فہرست میں 2 پاکستانی بھی شامل

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی جانب سے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 2 پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بی بی سی کی جانب سے ہر سال دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور اب انہوں نے 2020 کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اس فہرست کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جس میں علم، قائدانہ صلاحیت، کریٹیویٹی (تخلیقی صلاحیت) اور آئڈینٹیٹی (شناخت) شامل ہے۔

دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکار ماہرہ خان کو کریٹیویٹی (تخلیقی صلاحیت) کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

بااثر خواتین کی فہرست میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو نالج (علم) کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں فہرست میں فِن لینڈ کی وزیراعظم ثنا مرین سمیت مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 100 خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain