بلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وبا کی معمولی علامات ہیں، اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے ساتھ ماسک کے اہتمام کی اپیل کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں آپ کامنتظر ہوں گا۔
خیال رہے کہ کل برور جمعہ 27 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی کی تقریب میں شرکت کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔