تازہ تر ین

ایس او پیز کی خلاف ورزی، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو خبردار کر دیا

لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے قومی کرکٹرز کو ایس او پیز کی خلاورزی پر خبردار کیا ہے کہ اگر سیریز منسوخ ہوئی تو پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی۔ سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل کیاجائے ۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آج 6 پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ پاکستان سکواڈ کے بعض ارکان نے پہلے ہی دن آئسولیشن پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم مہمان ٹیم سے بات کریں گے اور ان سے تعاون کرنے کا کہیں گے، جبکہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر ایکشن لینا پی سی بی کی صوابدید ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے آڈیو پیغام جاری کردیا ہے ، وسیم خان نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ سے شکایات ملی ہیں۔ اگر سیریز منسوخ ہوئی تو پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی۔ سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے والے پاکستانی سکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں کورونا ٹیسٹ کا نتائج مثبت آئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ جن کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے چار نئے کیسز جبکہ دو ’پرانے‘ کیسز بتائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین ٹی 20 میچز کھیلے گی جن کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا جبکہ دورے کے دوران 26 دسمبر سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گی۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain