کراچی: پبلک میں ماسک اتارنے پر عوام نے سوشل میڈیا پر اداکار فیصل قریشی کو تنقید کا نشانا بنا ڈالا۔
مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ کل میں نے اداکار فیصل قریشی کو ایک مال میں دیکھا جہاں انہوں نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا اور وہ مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے میں مصروف تھے، حکومت جتنی ہدایات جاری کردے لیکن اداکاروں کی وجہ سے عوام نے بھی عمل نہیں کرنا۔
ٹوئٹ پر اداکار فیصل قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ماسک پہنا ہوا تھا تاہم کچھ مداحوں کی جانب سے سیلفی لینے کے لیے ماسک اتارنے کی درخواست کی گئی جس پر میں نے ایسا کیا تاہم اگر میں ماسک اتار کر مداحوں کی خواہش پوری نہ کرتا تو لوگ مجھے مغرور کہتے۔