تازہ تر ین

چین چاند پر جھنڈا گاڑنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا

چین چاند پر جھنڈا لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔ اس سے قبل امریکا نے تقریباً 50 سے زائد برس قبل چاند پر پرچم لگایا تھا اور وہ ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔

چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری تصاویر میں چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن دیکھا جاسکتا ہے کیوں کہ وہاں ہوا موجود نہیں اس لیے پرچم لہرا نہیں سکتا۔

یہ تصویر چین کے غیر انسانی چاند مشن ‘چینج 5’ خلائی جہاز سے لی گئی ہے جسے چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے لانے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ جمعرات کو خلائی جہاز نے زمین پر واپسی سے قبل یہ تصویر لی۔

اس سے قبل بھی دو بار چاند پر جانے والے چینی مشنز میں چینی جھنڈا موجود تھا تاہم وہ چاند کی سطح پر نصب نہیں کیا گیا تھا بلکہ خلائی جہاز اور تحقیقاتی مشن میں استعمال ہونے والی گاڑی کی باڈی میں ہی کندہ تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain