اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو ’راہ راست‘ پر لانے کے لیے ان سے شادی کی مگر ان کی کوششیں رائیگاں گئیں۔
اسد خٹک کے شوہر نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنی دو مختصر ویڈیوز میں پہلی بار انکشاف کیا کہ انہوں نے کیوں وینا ملک سے شادی کی اور کن حالات میں انہوں نے شادی کی۔
اسد خٹک اور وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں، تاہم تعلقات خراب ہونے پر دونوں میں محض 4 سال بعد 2017 کو طلاق ہوگئی تھی۔
اب دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق سوشل میڈیا پر جنگ جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگاتے آ رہے ہیں۔
دونوں کا دعویٰ ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھی بھجوا رکھے ہیں، تاہم تاحال دونوں نے ایک دوسرے کے قانونی نوٹسز ملنے کی تصدیق نہیں کی۔
اسد خٹک اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور ان کے پاس دبئی کی شہریت بھی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ وینا ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی مدد سے ان کے امریکی و یو اے ای شہریت رکھنے والے دونوں بچوں کو اغوا کرکے پاکستان لے گئی ہیں۔
جب کہ وینا ملک کا دعویٰ ہے کہ دبئی و پاکستان کی عدالتوں نے بچوں کی پرورش ان کے ذمے کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے وہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بچوں کو اپنے ساتھ لے آئی ہیں۔
اسی معاملے پر دونوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر جنگ جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے خلاف کئی دعوے اور انکشافات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔