اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر ٹوئیر پر دیےگئے بیان میں کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں کشمیر کے عوام کے حق ارادیت کی ضمانت دی تھی، کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا، ہم اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں۔
On 5th January 1949, the United Nations guaranteed the right to self-determination for the people of Jammu and Kashmir through an impartial plebiscite. We observe this day as a reminder to the UN & its member states of their unfulfilled commitment to the Kashmiri people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 4, 2021
انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی ظالمانہ و غیر قانونی قبضے سے آزادی کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔