اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پی ڈی ایم کے جلسوں میں اپنے خطاب پر غیر اعلانیہ پابندی لگانے پر خاموش احتجاج کیا ہے تاہم مصلحتاً وہ سرعام اس حوالے سے بات نہیں کرہے البتہ مریم نواز کے بنوں اور مالاکنڈ کے جلسوں میں نہ جانے کی بڑی وجہ بھی میاں نواز شریف کے خطاب پر پابندی ہے کیونکہ اسے مریم نواز نے بھی پسند نہیں لیکن پی ڈی ایم کا اتحاد برقرر رکھنے کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت اس کو معاملے کو اتنا نہیں اچھال رہی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم قیادت نے نواز شریف کے خطاب پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی اس لئے نواز شریف کی خواہش کے باوجود مالاکنڈ اور بنوں جلسوں سے خطاب نہ کرسکے۔ غیر اعلانیہ پابندی نوازشریف کے اعلی فوجی افسران کے نام نہ لینے کی شرط نہ ماننے پر لگائی ۔ نواز شریف نے اس پابندی کے خلاف مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ جس پر آصف زرداری نے نوازشریف کو مشورہ دیا تھا کہ آپ بھی ہماری طرح سلیکٹرز اسٹیبلشمنٹ کے الفاظ استعمال کیاکریں۔
