تازہ تر ین

نیب قیامت تک بھی میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتا، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عدالت میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) قیامت تک بھی ان کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی، اس دوران نیب کی جانب سے ایک گواہ پیش کیا جس نے اپنا بیان ریکارد کرایا تاہم شہباز شریف کے وکیل طبعیت ناسازی کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔

سماعت کے دوران جیل حکام نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر ملزمان کو عدالت میں روبرو پیش کیا۔

اس موقع سماعت کے دوران شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان دیا اور کہا کہ ان کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق بیان کی کسی ادارے نے ترید نہیں کی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ کیا ’نیب ان کے خلاف قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا، نیب والے الٹے بھی ہو جائیں تو بھی کرپشن کا ایک دھیلا ثابت نہیں کر سکیں گے‘۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف لندن میں ڈیلی میل میں غلط خبر شائع کرائی گئی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، جس شخص نے ایسا کیا اس کا نام نہیں لوں گا۔

بعد ازاں ان کی بیان کے بعد احتساب عدالت نے نیب کے گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرلیا، ساتھ ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 جنوری تک توسیع کردی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain