Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
    • ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
    • ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل
    • سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی
    • گلگت بلتستان میں تیرکی بارش، پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھر رہی ہے، بلاول
    • شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
    • ملک بھر میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فارن فنڈنگ کیس پاناما-ٹو بنے گا، شیخ رشید

    By Daily Khabrainجنوری 21, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارنگ فنڈنگ کیس زاہمیت اختیار کر جائے گا اور یہ کیس پاناما 2 بنے گا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شناختی کارڈ کی طرح ہم پاسپورٹ کا بھی کررہے ہیں، مزدور کو تین سے ساڑھے تین ہزار میں پانچ سال کا پاسپورٹ ملتا ہے، ہم عمران خان کی ہدایت پر اتنی ہی قیمت میں اس کو 10سال کا کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پاسپورٹ میں چپ لگانے جا رہے ہیں، ایس پاسپورٹ کرنے جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے معیار کے مطابق اپنے آپ کو لیس کر سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس سہولتیں بہتر بنائیں گے اور جو لوگوں کی شکایات ہیں، کوشش کریں گے کہ ان کو پورا کر سکیں۔

    ان کا کہنا تھا سندھ میں 62 نادرا سینٹر اور 16 موبائل وین ہیں جن میں سے ہم 6 سینٹرز کو 24 گھنٹے کے سینٹرز میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں جن میں سے تین کراچی میں ہو گا، ایک حیدرآباد میں ہو گا اور دو عمر کوٹ میں ہوں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کر جائے گا اور پاناما-ٹو بنے گا اور میں مریم صاحبہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اسے پڑھ لیں یا کسی سے پڑھوا لیں کیونکہ ان کی ان کی مزید بہت ساری جائیدادیں نکلنے جا رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی بات ہے کہ تو پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وزیر داخلہ نے رسک لیتے ہوئے ریڈ زون کو فری کیا، اپوزیشن نے بھی تعاون کرتے ہوئے وقت پر ختم کی اور ہماری طرف سے بھی تعاون کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن اسی قسم کا تعاون لانگ مارچ میں کرے گی تو ہماری طرف سے بھی اسی طرح کا تعاون کیا جائے گا۔

    جہانگیر ترین سے متعلق چینی انکوائری کمیشن عوام کے سامنے لانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ابھی اس میں کچھ دن لگیں گے، ریلوے آسان محکمہ تھا، یہاں کافی سارے ادارے ہیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن میرے پیر بھائی ہیں، ویسے ہی مشتعل ہوئے ہیں، وہ سب سے زیادہ خصارے میں رہنے والی سیاسی شخصیت ہو گی، دینی شخصیت کی حیثیت سے میں ساری زندگی ان کا احترام کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی مولانا فضل الرحمٰن کا نام احترام سے لیا چاہے وہ میرے بارے میں کچھ بھی بولتے رہیں، ان سے احترام کا رشتہ رہے گا لیکن ایک خبر ان کو ضرور دینا چاہتا ہوں کہ ان کے سارے معاملات فضل الرحمٰن صاب آپ کے کھاتے میں پڑنے جا رہے ہیں، آپ نقصان میں رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بڑے سمجھدار لوگ ہیں، پہلے بھی آپ کے ساتھ ہاتھ ہوا، اب بھی آپ سے ہاتھ ہو گا، اسرائیل کی آپ ریلی کرنے جا رہے ہیں لیکن کیا اس ملک میں کسی جرات ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا سب سے بڑا سپاہی اگر وزیر داخلہ تو کیا کوئی اس ملک میں کوئی آدمی ختم نبوتﷺ کے خلاف قانون بنا سکتا ہے؟، میں چیلنج کرتا ہوں کہ ختم نبوتﷺ کے خلاف جو قانون بنا رہا تھا وہ مسلم لیگ(ن) لا رہی تھی اور قومی اسمبلی میں فضل الرحمٰن کی جماعت ے اس کے حق میں ووٹ دیے لیکن میں نے اس کو روکا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ بے شک 10 اسرائیلی ریلیاں کریں، اگر فضل الرحمٰن نے دعوت دی ہوتی تو میں بھی اسرائیلی ریلی میں شریک ہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے وزارت داخلہ کی ذمے داریاں سونپی ہیں جس میں کسی اور کو مداخلت نہیں کرنے دوں گا، نیب میری زیر نگرانی نہیں ہے لہٰذا نیب جانے اور مراد علی شاہ جانیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو جو نادرا سے شکایات ہیں انہیں دور کرنے کے لیے آیا ہوں لیکن شناختی کارڈ اسی کو ملے گا جو پاکستانی ہو گا، کارڈ پاکستان کی شناخت ہے اور ہم اس کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک دو لاکھ لوگوں کو افغان مہاجروں کی آرگنائزیشن کی مدد سے شناختی کارڈ دیں گے اور اس کے علاوہ کسی کو شناختی کارڈ جاری نہیں کریں گے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.