تازہ تر ین

نیب کا انکوائری پر دفعہ 23 کےتحت اکاؤنٹ بلاک کرانا خلاف قانون قرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے نیب کے انکوائری پر دفعہ 23 کےتحت اکاونٹ بلاک کرانے کو خلاف قانون قرار دیدیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے نیب انکوائریز پر ملزمان کے بنک اکاونٹس روکنے پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ نیب انکوائری پر دفعہ 23 کےتحت اکاونٹ بلاک کرانا خلاف قانون ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری پر اثاثے منجمد کرنا ہوں تو دفعہ 12 کے تحت آرڈر کرے۔ قانون کے مطابق نیب انکوائری،انویسٹی گیشن جلد مکمل کرے لیکن کئی سال لگ جاتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق سالوں تک محض الزام پر بنک اکاونٹس بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، تفتیشی ایجنسی کی تاخیر کی وجہ سے شہری کوخرچ کےلیے اکاونٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟ اگرگناہ گار کو سزا دینا ریاست کا کام تو شہری کو اپنی رقم استعمال کا حق دینا بھی ضروری ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved