قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم باؤنس بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہم ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلیے برعزم ہیں۔
بابراعظم نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روالپنڈی ٹیسٹ میں کنڈیشنز کو دیکھ کر پلئینگ الیون کا اعلان کرینگے۔ یہاں کا موسم کراچی سے مختلف ہے تو فاسٹ بولرز اپنا رول پلے کرسکتے ہیں۔
بابر نے عبداللہ سفیق اور سعود شکیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس دے چکے ییں، منجمنٹ نے نوجوان کرکٹرز سے کہا ہے کہ اپنا نیچرل گیم کھلیں اور پرفارم کریں۔
انھوں نے اپنی پرفارمنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری کوشش ہوگی کہ بڑی اننگز کھیلوں اور مری پرفارمنس سے ٹیم سیریز جیتے۔ بابر نے کہا کہ کپتانی کو انجوائے کرتا ہوں، سینئیرز اور جونئیرز سپورٹ کررہے ہیں۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ فواد عالم اور اظہر کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ انھوں اچھی پاٹنرشپ کے ذریعے کراچی ٹیسٹ جتوایا، دونوں نے اپنے تجربے کی بنیاد پر ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔