تازہ تر ین

کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی تاہم ایف بی آر، نیب اورایف آئی اے سمیت جن ملازمین کو پہلے اضافی تنخواہ مل رہی وہ شامل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ  کابینہ نے صوبوں کوملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق خود فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کوملک بھرمیں کوویڈ ویکسینیشن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ ترجیحات طے ہیں ہیلتھ ورکرز کے بعد بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی اورصوبے ویکسینیشن کے عمل میں میرٹ اورشفافیت کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے 2018 کے سینیٹ انتخابات کے دوران ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو کا معاملہ کابینہ میں اٹھایا، کابینہ ارکان نے اتفاق کیا کہ ارکان کی خرید و فروخت کا معاملہ بند ہونا چاہیے، اور اوپن بیلٹ ہی مسئلے کا حل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن چاہتا ہوں تاکہ ووٹ کی قیمت نہ لگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain