تازہ تر ین

سینٹ الیکشن ویڈیو کو سپریم کورٹ میں لائینگے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بدعنوانی کے نظام کی حمایت کر رہی ہے۔

سینیٹ الیکشن میں اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کے معاملے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپنے ردعمل میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ اشرافیہ اقتدار کے لیے پیسہ خرچ کرتی ہے۔ اسی اقتدار کو لوٹی دولت بیرون ملک چھپانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اسی پیسہ سے بیوروکریٹس، پالیسی سازوں کو دولت بچانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم اسی لیے بدعنوانی کے نظام کی حمایت کر رہی ہے۔

ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ سیاسی اشرافیہ کی شرمناک داستان ہے۔ اسی چیز نے قوم کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے 2018ء کے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں ووٹوں کی خرید وفروخت کا شرمناک فعل نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو اسی حکمران طبقے نے قرضوں میں ڈبو دیا۔ ہم کرپشن اور منی لانڈرنگ کو ہر صورت روکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain