تازہ تر ین

نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ  نیب کا کسی سیاسی جماعت،گروہ  یا فرد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ  کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دو ریفرنسز، آٹھ انکوائریز  اور  آٹھ انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔

سابق چیئرمین کے پی ٹی احمد حیات  اور سید جمشید زیدی  کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

 محمد فاروق اور سردار انور قمبرانی  کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر صاف پانی منصوبے میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

حکمران جماعت تحریک انصاف  کے رہنما شوکت یوسفزئی بھی نیب ریڈار پر آگئے۔ چیئرمین نیب نے شوکت یوسفزئی  کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

منظور احمد وٹو ، سابق وزیر انڈسٹریز  کے خلاف انکوائری عدم ثبوت پر بند کر دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ  ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ  جاوید اقبال نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے اور احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں ہے۔  نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain