تازہ تر ین

قومی کھلاڑیوں کی ٹوئیٹر پر لفظی جنگ، پی سی بی نے نوٹس لے لیا

قومی کرکٹرز محمد حفیظ ، سرفراز احمد اور محمد عامر کی ٹوئیٹر پر لفظی جنگ کا پی سی بی نے نوٹس لے لیا۔

ذائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے ٹوئیٹر پر بیانات   کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ کیا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹیم مینجمنٹ نے محمد حفیظ اور سرفراز احمد سے بیانات کے معاملے پر بات  کی ہےاور دونوں کھلاڑیوں کو  بیانات کے ذریعے تنازعات میں پڑنے  سے منع کیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجر نے کرکٹرز سے خود بات کرکےمعاملہ رفع دفعہ کرا دیا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی عہدیداران کھلاڑیوں کے  بیانات پر ناخوش تھے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل محمد حفیظ  نے محمد رضوان کے لیے ٹوئیٹ  میں کہا تھا کہ میں حیران ہوں کہ تمہیں خود کو پاکستان کا نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ثابت کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain