(خبریں،چینل ۵،ویب ڈیسک)پنجاب میں پولیو پروگرام کے ترجمان نے ویکسین وائلز خیبر پختونخوا کے کھاتے میں ڈال دی،مہم پر سوالات اٹھنے لگے ،پولیو ویکسین وائلر کو دوبارہ استعمال کرنے کیلئے واش کیا جا رہا ہے تھا۔ویکسین 2022میں ایکسپائر ہونا تھی،تحقیقات شروع،پنجاب میں پولیو مہم ناکام ہونے کی وجہ سامنے آگئی ،لاہور کے علاقے بیگم کوٹ چیمہ والا کھوہ کے قریب سکریپ کے گوداموں سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ بر آمد ،پولیو ویکسین وائلز کی 150بوریاں پکڑ لی گئیں ،پنجاب پولیو پروگرام کے ترجمان نے ویکسین وائلز خیبر پختونخواہ کے کھاتے میں ڈال دی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے راوی زون میں ہزاروں کی تعداد میں پولیو ویکسین پکڑ لی گئی۔

Detail of a Polio vaccine