تازہ تر ین

پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز  1-2 سے اپنے نام کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز میلان اور رضا ہینڈریکس نے کیا جو مایوس کن رہا اور رضا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پروٹیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور آدھی ٹیم 46 رنز پر پویلین پہنچ چکی تھی۔

تاہم ڈیوڈ ملر نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

لر نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 85 رنز بنائے ، انہوں نے 7 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 3 جبکہ محمد نواز اور حسن علی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور افتخاراحمد ، خوشدل شاہ اورحارث رؤف کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ آصف علی، حسن علی اور زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زاہد محمود ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی ميں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain