Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کے اراکین اسمبلی سیاسی مستقبل بچانے کیلئے مسکن ڈھونڈ رہے ہیں، مریم نواز

    By Daily Khabrainفروری 21, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے اراکین اسمبلیوں کو بھی معلوم ہے کہ عمران خان نہ کبھی پہلے آسکا اور نہ اب دوبارہ آئے گا اس لیے وہ اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کے لیے اپنے اپنے مسکن ڈھونڈ رہے ہیں، بہت جلد ان کا شیرازہ بکھر جائے گا۔

    لاہور سے ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 2 جانیں چلی گئیں اس کے باوجود جس طرح ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی، ووٹ کو عزت دی، انہوں نے نہ صرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر آخری لمحے تک پہرا دیا اس کا شکریہ ادا کرنے میں ڈسکہ کے عوام کے پاس جارہی ہوں۔

    مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے سارے حربے آزمالیے، یہ لوگ کھل کر سامنے آگئے، ایک ایک چیز انہوں نے استعمال کی، فائرنگ کروائی، 2 جانیں لیں، الیکشن کمیشن کے بندے اغوا کرلیے، 20 پریزائڈنگ افسران مسنگ پرسن بن گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر طرح کی انتظامیہ، پولیس کو شامل کر کے دھاندلی کا منصوبہ بنایا تھا اس پر عملدرآمد کرنے، ریاستی بدترین دہشت گردی کے باوجود یہ وہاں سے بری طرح ہارے اور یہاں سے انہیں عوام میں اپنی حیثیت کا پتا چل جانا چاہیے کہ آٹا چور، چینی چور، دوائی چور، ووٹ چور کو کس طرح عوام نے چاروں صوبوں کے ضمنی انتخاب میں بری طرح مسترد کردیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کل کچھ اور ویڈیوز سامنے آئیں، جس میں ایک ویڈیو میں ایک پریزائڈنگ افسر یہ بتایا رہا ہے کہ گاڑی میں سوار کچھ لوگوں نے آکر کہا کہ الیکشن کمیشن کی گاڑی میں واپس نہیں جانا بلکہ ہمارے ساتھ جانا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ اس طرح کے ثبوتوں سے یہ کھل کر سامنے آگئے ہیں، میں عمران خان ووٹ چور کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ اس نے عوام کو اچھی طرح یہ سمجھا دیا کہ 2018 میں کس طرح عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر اسے 22 کروڑ عوام کے اوپر مسلط کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک پیج پر ہونے، تمام اداروں کی سپورٹ ہونے کے باوجود، ہر چیز پر قبضہ کرنے کے باوجود پاکستانی عوام نے اسے ہر جگہ سے مسترد کردیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ یہ ووٹ نہیں لے سکتے جہاں عوام کے ووٹ کی بات آتی ہے یہ ناکام ہوتے ہیں جہہاں غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی بات آتی ہے وہاں یہ سب سے آگے ہوتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس ایک سیٹ کی خاطر 2 جانیں چلی گئیں، نوشہرہ وزیرآباد میں شکست سے بے عزتی ہورہی تھی اس لیے یہ سیٹ وہ لینا چاہتے تھے اس لیے تمام دھاندلیاں کر کے جب کچھ نہ ملا تو 20 پریزائڈنگ افسران کو اغوا کرلیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈسکے میں بکسے کا ہی پتا نہیں چلا اور یہ دھند کی بات کرتے ہیں تو کیا 361 پولنگ اسٹیشنز میں سے کیا یہ 20 پولنگ اسٹیشنز ہی تھے جن کے لوگوں نے غائب ہونا تھا اور دھند میں 2-4 نہیں بلکہ 12 سے 14 گھنٹوں بعد یہ آئے اور جب یہ آئے تو اچانک نتیجہ تبدیل ہوگیا اور صرف انہی 20 پولنگ اسٹیشنز کا ہوا۔

    مریم نواز نے کہا کہ اگر مجھے یہ معلوم ہوتا کہ انہوں نے اس سیٹ کی خاطر ناحق 2 جانیں لے لینی ہیں تو مسلم لیگ(ن) ڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دے دیتی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام ناراض ہے، جب عوام ناراض ہوتے ہیں تو اراکین بھی ناراض ہوتے ہیں، ان اراکین کو بہپت اچھی طرح عوام کے جذبات کا علم ہوتا ہے اس طرح عمران خان کے اراکین اسمبلیوں کو بھی معلوم ہے کہ عمران خان نہ کبھی پہلے آسکا اور نہ دوبارہ آئے گا اس لیے وہ اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کے لیے اپنے اپنے مسکن ڈھونڈ رہے ہیں، بہت جلد ان کا شیرازہ بکھر جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

      پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.