Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا کا شکار

    By Daily Khabrainمارچ 10, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اگرچہ دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی کورونا کے کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم پھر بھی وہاں کورونا کے کئی کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

    بھارت میں اب جہاں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین مہم شروع کردی گئی ہے، وہیں وبا کے باعث نافذ کی گئی کئی پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں، تاہم پابندیاں ہٹائے جانے سے وہاں کورونا کی تیسری لہر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    پابندیوں میں نرمی کیے جانے کی وجہ سے بھارت میں اگرچہ کورونا کے کیسز میں بہت ہی زیادہ اضافہ نہیں دیکھا جا رہا ہے، تاہم پھر بھی ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہاں تیسری لہر پھیل سکتی ہے۔

    کورونا کی تیسری لہر کے خدشات کے ساتھ ہی بھارت میں متعدد اہم شخصیات میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان شخصیات میں فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی بھی شامل ہیں۔

    سنجے لیلا بھنسالی اپنی آنے والی فلم ’گنگو بائی کھوٹیاواڑی‘ کی تکمیل کے آخری مراحل میں مصروف تھے کہ انہیں کورونا لاحق ہوگیا۔

    کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے خود کو قرنطینہ کردیا، تاہم رپورٹس ہیں کہ ان میں کورونا کی بہت زیادہ علامات نہیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی میں کورونا کی تشخیص کے بعد ’گنگو بائی کھوٹیاواڑی‘ کے کام کو روک دیا گیا اور فلم کی دیگر ٹیم کے ارکان نے بھی اپنے ٹیسٹ کروالیے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنجے لیلا بھنسالی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی ٹیسٹ کروایا تھا جو خوش قسمتی سے منفی آیا، تاہم اس باوجود اداکارہ نے خود کو حفاظت کے لیے قرنطینہ کردیا۔

    ’گنگو بائی کھوٹیاواڑی‘ میں عالیہ بھٹ کے علاوہ اجے دیوگن بھی کام کر رہے ہیں، اس لیے اطلاعات ہیں کہ انہوں نے بھی حفاظت کے پیش نظر خود کو محدود کرلیا ہے۔

    سنجے لیلا بھنسالی سے ایک روز قبل اداکار رنبیر کپور بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور انہوں نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

    ٹائمز آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

    کورونا سے متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ وہاں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا سے تحفظ کی مہم بھی جاری ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.