تازہ تر ین

’لاہور میں فیشن یونیورسٹی کا نامکمل منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا‘

اسلام آباد : فرانس میں مقیم بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں فیشن یونیورسٹی کے نامکمل منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔

خصوصی انٹر ویو میں پاکستانی قوم کے نام پیغام میں محمود بھٹی نے کہا کہ  میرے دو بچے ہیں، میری بیٹی اور بیٹا دنیا کے ٹاپ ماڈلز میں شمار کیے جاتے ہیں، بچوں کی والدہ امریکی ہیں لیکن میرے بچوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہوا ہے، ہمارا مستقبل ان سے وابستہ ہے کہ یہ بچے پاکستان کا نام آگے لے کر جائیں گے۔

محمود بھٹی کے مطابق  اوورسیز پاکستانیز اور نوجوان نسل ہمارا بہترین مستقبل ہیں، دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا نوجوان نسل کی ذمے داری ہے، پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔

ان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان اکیلے تبدیلی نہیں لاسکتے، ان کو ایک اچھی ٹیم کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain