تازہ تر ین

امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں ہمیشہ رہے گی:امریکہ کا اعلان

 امریکہ نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات پر تیار ہیں جبکہ ایر ان کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مرحلہ وار خاتمہ منظور نہیں۔ا مریکہ نے یورپی یونین اورتہران میں مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ کہا ہے کہ سعودیہ کو اسلحہ دینے پر غور کر رہے ہیں ،مشرق وسطیٰ میں مشینری اور افواج ہمیشہ کیلئے ہیں۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران سے براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے ،ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات آسٹریا میں 6اپریل سے ہوں گے ،مذاکرات میں مشکلات آئیں گی لیکن بات چیت درست، صحتمندانہ اقدام ہے ،ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکہ سے بلاواسطہ مذاکرات مسترد کردیئے ، ایران نے موقف اختیارکیاہے کہ معاشی پابندیوں کا مرحلہ وار خاتمہ منظور نہیں۔ دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ امریکہ مشرقِ اوسط کواس کے حال پر چھوڑکرنکل رہا ہے ،وال سٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صدرجوبائیڈن نے پینٹاگان کو خط خلیج سے فوجیوں کے انخلا اورفوجی آلات وسامان کو ہٹانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے امریکہ کے قائم مقام معاون وزیرخارجہ برائے مشرقِ بعید جوئے ہْڈ سے جب عرب ٹی وی نے اس حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہاکہ محکمہ دفاع نے ابھی اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ انھوں نے ایران اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے حالیہ سمجھوتوں کے بارے میں اپنے شکوک کا اظہار کیا ۔مزید براں وال سٹریٹ جنرل کے مطابق امریکا یمن سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے فضائی حملوں کے ردعمل میں سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے اور اس کی فورسز کوفوجی تربیت دینے پرغورکررہا ہے ،پینٹا گون کے ترجمان نے باور کرایا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کا دفاع کرنے اور مملکت کے عوام پر حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے میں مدد کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد جاری رکھے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain