تازہ تر ین

مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ،بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہونگے:عمرا ن خان

اس موقع پر وزارت خارجہ کی طرف سے وزیراعظم کو بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت بحال نہ کرنے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیرکی آئینی صورتحال بحال ہونےتک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اصولی موقف ہے کہ کشمیر کامسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کو حق خود ارادیت دیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اس سے غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain