ہرارے: زمبابوے کے دارالحکومت میں فوجی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 مسافر اہلکار اور گھر میں موجود ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے نے فوجی ہیلی کاپٹر نے دو پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی جس کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
ریسکیو اداروں کو شہریوں کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی جس میں ہیلی کاپٹر کے ہچکولے کھاتے ہوئے ایک گھر پر گرنے کی اطلا ع دی گئی تھی۔
سرچ آپریشن کے اہلکار مذکورہ مکان پر پہنچے جہاں ہیلی کاپٹر کو آگ لگی ہوئی تھی، ہیلی کاپٹر سے 3 اہلکاروں کی لاشوں کو نکالا گیا جب کہ گھر میں موجود ایک کمسن بچہ بھی ہلاک ہوگیا۔
زمبابوے عالمی پابندیوں کے باعث اپنی فضائیہ کے لیے نئے ہیلی کاپٹر نہیں خرید سکتا اس لیے پرانے اور بوسیدہ ہیلی کاپٹرز بیڑے کا حصہ ہیں اور ایسے حادثات عام ہیں۔