تازہ تر ین

پنجاب میں کووڈ-19 کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا زور کسی طور ٹوٹتا دکھائی نہیں دے رہا اور ملک میں 5 ہزار 360 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو وبا کی پہلی لہر کے عروج سے بھی بڑی تعداد ہے۔

کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 5 ہزار 112 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 131 مریض انتقال کر گئے۔

وبا کی تشخیص کے لیے 29 اپریل کو مجموعی طور پر 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں نتائج مثبت آنے کی شرح 10.41 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 91 ہزار 547 تک پہنچ چکے ہیں۔

ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 8 لاکھ 20 ہزار 823 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 17 ہزار 811 زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 ہزار 272 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 7 لاکھ 11 ہزار 456 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں جبکہ تیسری لہر کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے۔

کیسز میں حالیہ اضافے کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کی بندش، کاروبار کے اوقات مختصر، دفاتر میں کم حاضری سمیت متعدد اقدامات کیے گئے ہیں اور صورتحال بہتر نہ ہونے پر لاک ڈاؤن کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain