تازہ تر ین

میں نےپارٹی ٹکٹ دینےمیں غلطیاں کیں،عمران خان کااعتراف

 میں احساس ہوا، مگر گلگت بلتستان کیلئے جس شخص کا انتخاب کیا وہ بہترین فیصلہ تھا۔

گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ سے ماضی میں کئی بڑے بڑے غلط فیصلے ہوئے، میں نے لوگوں کو غلط فیصلہ کرکے وزیر بنایا۔ الیکشن میں لوگوں کو غلط پارٹی ٹکٹ دیا، مگر مجھے اس فیصلے پر فخر ہے کہ میں نے گلگت بلتستان کیلئے درست شخص کا انتخاب کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر گلگت بلتستان کے فیصلے نہیں ہوسکتے، یہان کے وزیراعلی کو مقامی مسائل اور یہاں کی چیزوں کا بہتر علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنا اقتدار بچانے کیلئے کرپشن کا سہارا نہیں لیا۔ گزشتہ حکمران یہاں کا پیسہ  چوری کرکر کے ملک سے باہر لے کر گئے اور ملک کو نقصان پہنچایا۔ جو پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر لے کر گئے وہ سب سے بڑے غدار ہیں۔

نیب کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو سالوں سے کام کر رہا ہے ، کیا ان کے کام سے کرپشن کم ہوئی ؟ نہیں ہوئی، کیوں کہ نیب نے اصل کام ہماری حکومت میں شروع کیا ہے اور اب اس مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ میں نے نہ کرپشن کی حمایت کی اور نہ کسی ڈکٹیکر کی حمایت کی مگر اس دور میں ملک تیزی سے اوپر اور ترقی کرتا گیا۔

گلگت بلتستان سے متعلق پاکستان کا یہ خطہ کسی بھی طرح سوئٹزر لینڈ سے کم خوبصورت نہیں، ہمیں سنجیدہ کوشش کرکے اس خطے کی اہمیت اور خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لا کر اپنی سیاحت کو فروغ دینا ہی نہیں کامیاب بھی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کی انتظامیہ نے احسن طریقے سے سیاحت کو فروغ دیا تو ایک وقت آئے گا کہ ہم کو انہیں نہیں انہیں ہمیں پیسے دینے پڑیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بروز جمعہ 30 اپریل کو ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے۔ دورے کے دوران وہ گلگت بلتستان کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزرا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ رہے۔ گلگت بلتستان آمد پر وزیراعظم مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور ترقی کیلئے پیکج کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعظم 1990کلومیٹر خنجراب راول پنڈی فیز ون آپٹیکل فائبر کیبل کے منصوبے، جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے انتالیس شہروں میں فائبر ٹوہوم پراجیکٹ ، گلگت میں انکیوبیشن سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔

دنیا کے مشکل ترین مقام کے ٹو بیس کیمپ میں آل سدپارہ کی یاد میں کون کورڈیا بی ٹی ایس اور دور دراز علاقوں سے رابطے قائم کرنے کیلئے کے حوالے سے آئی پیوی سیٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain