تازہ تر ین

عالمی اولمپکس کمیٹی کا ہنگامی حالات میں بھی ٹوکیو گیمز کرانے کا اعلان

ٹوکیو:  انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ہنگامی حالات ہوئے، تو اس کے باوجود ٹوکیو گیمز کو منعقد کرایا جائے گا۔

اس بات کا اعلان اولمپکس کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس نے کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ٹوکیو کے شہریوں اور تمام کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

جان کوٹس کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ممکنہ بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اولمپکس گیمز کو شروع ہونے میں صرف چند ہفتے رہ گئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے جاپانی شہریوں کے خدشات کو دور کر لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 جولائی سے پہلے ٹوکیو شہر کے 80 فیصد سے زیادہ رہائشیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی جائے گی۔

دوسری جانب ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے جاپان میں ایک سروے کیا ہے۔ اس کے نتائج کے مطابق جاپانی شہریوں کی 70 فیصد تعداد اولمپکس گیمز کو ملتوی کرنے یا منسوخ کرنے کے حق میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain