تازہ تر ین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطر کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل غنیم بن شاہین ال غنیم سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دفاع، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان مفاہمتی عمل میں قطر کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں قطری سیاسی و عسکری قیادت نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی نوعیت کے تعلقات اور بھائی چارے میں بندھے ہیں، باہمی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain