تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے 15 جولائی کو نوٹس جاری کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 26 جولائی سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے اور 31  جولائی سے 3 اگست تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائے گی اور 4 اگست سے 7 اگست تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 10 اگست تک اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا  اور 11 اگست تک امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی،12 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 13 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے

 ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 12 ستمبر کو ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات منعقد کرائے جائیں گے، صبح اٹھ بجے سے شام چار بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا اور 17 ستمبر کو ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain