تازہ تر ین

پاک امریکا وزرائے خارجہ کا رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد:  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب انتھونی بلکن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ گہرے دو طرفہ اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور علاقائی امن کے حوالے سے دو طرفہ تعاون پر محیط، وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔

وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے جیو اکنامک وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

دونوں اطراف نے امریکی مالی تعاون سے وسط ایشیاء سے براستہ افغانستان پاکستان کے لئے توانائی اور رابطے جوڑنے کے مختلف منصوبہ جات پر بھی بات چیت کی۔

وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے مابین مربوط اور اعلیٰ سطح مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکہ کے ساتھ بااعتماد شراکت دار کے طور پر مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain